14 مئی 2013 - 19:30

مرجع تقلید آیت الله نوری همدانی نے غاصب صھیونیت کو پورے خطہ کے لئے عظیم خطرہ جانا ۔

ابنا: مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج صبح درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں منعقد ہوا ماہ مبارک رجب کی معنوی مناسبتوں سے روح کی طھارت میں مکمل استفادہ کی تاکید کی  ۔آیت الله نوری همدانی نے اعتکاف کی اھمیتوں کا تذکرہ  کرتے ہوئے کہا: ھماری تاکید یہ ہے کہ اعتکاف میں آپ سبھی شرکت کریں کیوں کہ اعتکاف معنویت پیدا کرنے اور روح کی طھارت پیدا کرنے کا وسیلہ ہے  ۔انہوں نے یوم نکبہ کے موقع پرغاصب صھیونیت کی جنایتوں کو محکوم کرتے ہوئے اس جعلی اور من گڑھت وجود کے تاریخچہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سامراجی دنیا نے اسلامی ممالک میں اپنا مرکز بنانے کی غرض سے اس منحوس وجود کی بنیاد رکھی اور اسی بنا پر وہ اس کی مکمل طور سے حمایت میں مصروف ہیں ۔انہوں نے تاکید کی: جب تک غاصب صھیونیت کا وجود علاقہ میں باقی ہے علاقہ میں امن و چین کی حکمرانی ناممکن ہے ۔اس مرجع تقلید نے بیان کیا: آج امت اسلامیہ کی اھم ترین مشکل غاصب صھیونیت کا وجود ہے، اسرائیل، وھابیت کو مسلمانوں کے خلاف ورغلا کر ملت اسلامیہ کی اتحاد کی دیواروں میں دراڑ ڈالنے کے درپہ ہیں اور ترکی، سعودی عرب اور قطر کی حکومت بھی ان کے ساتھ  ملکر مستقل مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مشغول ہیں ۔حضرت آیت الله نوری همدانی نے تاکید کی : غاصب صھیونیت سے مقابلہ ملت اسلامی کے اھم اصولوں میں سے ہے، اسلامی جمھوریہ ایران کے موقف اور رھبر معظم انقلاب اسلامی کی تاکید کے مطابق ھم ھر وہ ملک جو غاصب صھیونیت کے خلاف ہو اس کی حمایت کرنے کو تیار ہیں ۔انہوں نے غاصب صھیونیت کے مقابل مسلمانوں کو مکمل ہوشیار رہنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا : جب تک علاقہ میں غاصب صھیونیت کا وجود ہے علاقہ میں امن و امان ناممکن ہے  ۔

.....

/169